Thursday 4 February 2021

10 فروری 2021 کو پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے ملازمین کے جائز حقوق کے حصول کیلئے بھر پور احتجاج اور دھرنا ہوگا۔





"پریس ریلیز"
تمام سرکاری ملازمین کی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا۔پاکستان) کی کال پر 10 فروری 2021 کو پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے ملازمین کے جائز حقوق کے حصول کیلئے بھر پور احتجاج اور دھرنا ہوگا۔ جسمیں؛
1۔ کلاس فور سمیت اپ گریڈیشن
2۔ تنخواہوں میں اضافہ
3۔ امتیازی سلوک و تفریق کا خاتمہ
4۔ ٹائم سکیل پروموشن
وغیرہ دیگر کئی مطالبات شامل ہیں۔
احتجاج کا آغاز ارجینٹینا پارک نزد پولی کلینک ہسپتال سے ہوگا۔
تمام ملازمین سے اپیل ہے کہ اپنے ساتھیوں سمیت 10 فروری 2021 کو صبح 00۔10 تک ارجنٹینا پارک نزد پولی کلینک ہسپتال پہنچ جائیں اور وہاں سے حاجی محمد ارشاد چوہدری سنٹرل پریذیڈنٹ، ایپکا پاکستان کی قیادت میں پارلیمنٹ ہاوس کیجانب مارچ کیا جائیگا اور وہاں پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے مطالبات کی منظوری تک دھرنا دیا جائیگا۔ یاد رہے! اپنے ساتھ پانی کی بوتل، خشک چنے، ڈرائی فروٹ، گرم چادر، کوٹ، سویٹر وغیرہ کا بھی بندوبست کرکے آنا ہے۔ مطالبات کی منظوری اور تمام ملازمین کے حقوق کے حصول تک دھرنا جاری رہے گا۔ یہ احتجاج ہم سب نے ملک کامیاب بنانا ہے تاکہ آئندہ بھی کسی حکمران ک ملازمین کے حقوق حذف کرنے کی جرات نہ ہو۔
اب نہیں تو کب
ابھی نہیں تو کبھی نہیں۔
پریس اینڈ انفارمیشن سیکرٹری ۔ ایپکا (فیڈرل)

No comments:

Post a Comment

وزیر اعظم نے ایف آئی اے میں ایک ہزار بھرتیوں کی منظوری دیدی ہے

  وزیر اعظم نے ایف آئی اے میں ایک ہزار بھرتیوں کی منظوری دیدی ہے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ایک ماہ قبل سمری وزارت داخلہ سے ...