Saturday 20 February 2021

ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ڈی چوک میں احتجاج کیا

 

(خصوصی رپورٹ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سڑکوں کو صاف رکھنے والے سی ڈی اے کے سینی ٹیشن ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ڈی چوک میں احتجاج کیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے موقع پر آنے‘ ملازمین کے مسائل سننے اور انکے حل کرنے کی یقین دہانی کے بعد ملازمین نے احتجاج ختم کر ديا۔ ہفتہ کو سی ڈی اے سینی ٹیشن ملازمین کی بڑی تعداد پریس کلب کے باہر احتجاج کیلئے موجود رہی۔ ملازمین کے ساتھ اُنکے بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ شرکاء نے احتجاجی ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کو تین مہینوں سے تنخواہیں نہیں دی گئیں۔ چیئرمین سی ڈی اے نے گزشتہ روز 10بجے کا وقت دیا تھا، انہوں نے الزام لگایا کہ نوکری سے پہلے پانچ ہزار رشوت مانگی جاتی ہے۔ جب تک تنخواہیں نہیں ملے گی ہم یہاں ہی رہیں گے۔ آج دوسرا روز بھی ہم نے راتیں کھلے آسماں تلے گزاری ہیں۔ ملازمین کے احتجاج میں سابق وفاقی وزیر جے سالک بھی موجود تھے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے موقع پر آ کر ملازمین کے مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کروائی جس کے بعد سینی ٹیشن ملازمین کے احتجاج ختم کردیا

No comments:

Post a Comment

وزیر اعظم نے ایف آئی اے میں ایک ہزار بھرتیوں کی منظوری دیدی ہے

  وزیر اعظم نے ایف آئی اے میں ایک ہزار بھرتیوں کی منظوری دیدی ہے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ایک ماہ قبل سمری وزارت داخلہ سے ...