
(نمائندہ جنگ) قائد اعظم یونیورسٹی کی انتظامیہ نے اپنی مشتہر کی گئی اسامیوں پر من پسند افراد کو نوازنے کے لئے حکومتی پالیسی بالائے طاق رکھتے ہوئےبغیر مجاز اتھارٹی کی اجازت کے نجی ٹیسٹنگ سروس کی خدمات حاصل کر لیں۔ حکومت نے 6 مئ 2020 کو پرائیویٹ ٹیسٹنگ ایجنسیز بارے پالیسی میں حکومتی اداروں ، اٹانمس باڈیز سمیت تمام اداروں کو کابینہ کے فیصلے تک درخواست گزاروں کی ابتدائی سکریننگ محکمہ جاتی ٹیسٹ کے ذریعے لینے کے واضح احکامات جاری کر رکھے ہیں۔ تا ہم قائد اعظم یونیورسٹی نے اکتوبر 2020 میں چند انتظامی پوسٹیں مشتہر کیں اور ٹیسٹ ایک پرائیویٹ ایجنسی,پاکستان ٹیسٹنگ سروس سے کروانے کے احکامات جاری کئے۔
No comments:
Post a Comment