Saturday 20 February 2021

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اپنے ورکرز کی فلاح و بہود کے لئے سرگرم عمل ہے،کمپنی

 










(سٹاف رپورٹر) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اپنے ورکرز کی فلاح و بہود کے لئے سرگرم عمل ہے،کمپنی نے ورکرز کو نئی کیپس اور شوز فراہم کر دیئے ہیں،اس سلسلہ میں ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر نے کہا ہے کہ کمپنی"ورکرز محفوظ،کمپنی مضبوط" کے سلوگن پر عمل پیرا ہے،2000 ورکرز کو نئی کیپس فراہم کردی گئی ہیں جبکہ کمپنی کے منیجرز اور ڈپٹی منیجرز بھی یہی کیپ استعمال کریں گے،کمپنی مونو گرام کی حامل کیپس سے ورکرز اور انتظامیہ کو فیلڈ میں پہچان ملے گی۔ فخرالاسلام ڈوگر نے کہا کہ ٹریکٹر ٹرالیوں کے ساتھ کام کرنیوالی لیبر کو بہترین کوالٹی کے شوز فراہم کئے گئے ہیں،اس کے علاؤہ ورکرز کو جیکٹس لانگ ربڑ گلوز اور ماسک بھی فراہم کئے گئے ہیں، فخرالاسلام ڈوگر نے کہا کہ کمپنی کے225ورکرز کو ٹائم سکیل پروموشن دیدی گئی ہے،جب کہ ان ورکرز کومجموعی طور پر1کروڑ50 لاکھ روپے کے بقایاجات بھی ادا کر دیئے گئے ہیں،کمپنی کے مزید75 ورکرز کو ٹائم سکیل پروموشن دینے کے لئے ویری فکیشن کا عمل جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ سپیشل ڈیوٹی انجام دینے کی صورت میں ورکرز کو کھانا بھی فراہم کیا جاتا ہے،شہر اولیاء کی خوبصورتی کمپنی ورکرز کی مرہون منت ہے،کمپنی ورکرز کی فلاح و بہبود کیلئے ہر قدم اٹھایا جائے گا

No comments:

Post a Comment

وزیر اعظم نے ایف آئی اے میں ایک ہزار بھرتیوں کی منظوری دیدی ہے

  وزیر اعظم نے ایف آئی اے میں ایک ہزار بھرتیوں کی منظوری دیدی ہے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ایک ماہ قبل سمری وزارت داخلہ سے ...