Wednesday 10 March 2021

ملک کے دیگر صوبوں کی طرح پنجاب گروپ آف کالجز اینڈ الائیڈ اسکولز نے بلوچستان پولیس کے شہداءکے بچوں کے لئے مفت تعلیم دینے کا فیصلہ کر لیا

 

) ملک کے دیگر صوبوں کی طرح پنجاب گروپ آف کالجز اینڈ الائیڈ اسکولز نے بلوچستان پولیس کے شہداءکے بچوں کے لئے مفت تعلیم دینے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان پولیس ہیڈکوارٹر میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر بلوچستان پولیس ذوالفقار حمیداور پروجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز اینڈ الائیڈ اسکولز ڈاکٹر شاہد محمود نے معاہدے پر دستخط کئے۔ اس معاہدے کے بعد نہ صرف کوئٹہ بلکہ ملک بھر میں ان بچوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی،اس معاہدے کے تحت شہداءکے بچوں کے لئے 100 فیصد جبکہ زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کے بچوں کو پچاس فیصد تعلیمی اخراجات میں رعایت دی جائے گی اورپولیس کے دیگر ملازمین جو تعلیمی اخراجات برداشت نہیں کرسکتے ان کو بھی رعایت دی جائے گی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر ذوالفقار حمید نے آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے کی جانب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے صوبے میں امن و امان کے حوالے سے لازوال قربانیاں دیں۔ ہمارے ایک ہزار سے زائد جوان شہید ہوئے۔ان کے ورثاءکی فلاح و بہبود ہماری ذمہ داری ہے اوروہ کی جارہی ہے۔ شہداء کے بچوں کوتعلیم دینے کے حوالے سے تعاون کرنے پر پنجاب گروپ آف کالجز اینڈ الائیڈ اسکولز کے شکر گزار ہیں انہوں نے انسانیت کی خدمت

خلق کا جو بیٹرہ اٹھایا وہ قابل ستائش ہے۔قبل ازیں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر ذوالفقار حمید کو پنجاب گروپ آف کالجز اینڈ اسکولز کے ڈائریکٹرڈاکٹر شاہد محمود نے ادارے کے حوالے سے بریفنگ دی۔

No comments:

Post a Comment

وزیر اعظم نے ایف آئی اے میں ایک ہزار بھرتیوں کی منظوری دیدی ہے

  وزیر اعظم نے ایف آئی اے میں ایک ہزار بھرتیوں کی منظوری دیدی ہے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ایک ماہ قبل سمری وزارت داخلہ سے ...