Monday 31 May 2021

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10سے 15فیصد اور پنشن میں

 

( کامرس رپورٹر) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10سے 15فیصد اور پنشن میں 10فیصد اضافے کی تجویز زیر غور ہے تاہم تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ سے متعلق سفارشات کو حتمی شکل دینے کےلیے پے اینڈ پنشن کمیشن کا اجلاس آج پیر کو طلب کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق کمیشن کی چیئرپرسن نرگس سیٹھی کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف سفارشات کو زیر غور لایا جائیگا جن کو حتمی منظوری کیلئے وزارت خزانہ کو پیش کیا جائیگا، پے اینڈ پنشن کمیشن سرکاری ملازمین کی تنخواہوں وپنشن سسٹم کی اصلاحات کیلئے قلیل المعیاد، درمیانی مدت اورطویل المعیاد پلان بھی تیار کر رہا ہے ۔

No comments:

Post a Comment

وزیر اعظم نے ایف آئی اے میں ایک ہزار بھرتیوں کی منظوری دیدی ہے

  وزیر اعظم نے ایف آئی اے میں ایک ہزار بھرتیوں کی منظوری دیدی ہے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ایک ماہ قبل سمری وزارت داخلہ سے ...