Monday 18 January 2021

Hareem Shah slaps on Mufti Abdul Qavi

 

حریم شاہ کی مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل


چند گھنٹے قبل حریم شاہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں حریم شاہ مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔


ویڈیو کے کیپشن میں حریم شاہ نے لکھا ہے کہ 'مفتی کو تھپڑ کیوں مارا اس کا جواب مل جائے گا سب کو'۔


حریم شاہ کی یہ متنازع ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی تاہم حریم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس کی وجہ نہیں بتائی تھی۔


حریم شاہ نے کہا کہ مفتی عبدالقوی انتہائی نازيبا، گھٹیا اور فحش گفتگو کی جو ہم نے ریکارڈ کی ہے۔


انہوں نے کہا کہ ہم بیٹھے باتیں کر رہے تھے اور انہوں نے جیسی باتیں کی وہ سن کر عوام خود فيصلہ کريں گے کہ انہیں تھپڑ پڑنا چاہيے تھا يا نہيں۔

وہ کل سے بہت غلط قسم کی حرکتیں کررہے تھے اور میرے صبر کا پيمانہ لبريز ہوگيا تھا تو ميں نے اپنی دوست کے ساتھ مل کر مفتی قوی کو مارا۔


مفتی عبدالقوی نے کہا کہ ميں تو چائے پی رہا تھا ايک بچی نے آکر تھپڑ مار ديا، انہوں نے کہا کہ لڑکياں ايک سے 2 منٹ کے لیے آئيں اور تھپڑ مار کر چلی گئيں۔


ميں ان کا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں، سانپ سانپ ہی ہوتا ہے چاہے جتنی دوستی کرلو.

No comments:

Post a Comment

وزیر اعظم نے ایف آئی اے میں ایک ہزار بھرتیوں کی منظوری دیدی ہے

  وزیر اعظم نے ایف آئی اے میں ایک ہزار بھرتیوں کی منظوری دیدی ہے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ایک ماہ قبل سمری وزارت داخلہ سے ...