Friday 21 May 2021

پی ایچ ڈی ہولڈز کو ماہانہ 25 ہزار روپے پی ایچ ڈی الائونس دینے کی ہدایت




سندھ ہائی کورٹ نے پی ایچ ڈی الاؤنس سے متعلق دائر درخواست پر پی ایچ ڈی ہولڈز کو ماہانہ 25 ہزار روپے پی ایچ ڈی الائونس دینے کی ہدایت کردی۔ جمعہ کو جسٹس عرفان سعادت خان کی سر براہی میں دو رکنی بنچ نے 25 ہزار روپے پی ایچ ڈی الائونس سے متعلق ڈاکٹر لیاقت علی ابڑو کی دائر درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں قرار دیا ہے کہ چیف سیکرٹری سندھ 15 یوم میں سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کریں اور تمام محکموں کے پی ایچ ڈی ہولڈز افسران کو ماہانہ 25 ہزار روپے دیئے جائیں،کسی محکمے کے پی ایچ ڈی ہولڈز کے ساتھ امتیازی سلوک نہ کیا جائے،تمام محکموں کے پی ایچ ڈی ہولڈز افسران کو یکساں الائونس دیا جائے۔ قبل ازیں سماعت کے موقع پر اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سندھ علی صفدر ڈیپر کا کہنا تھا کہ صرف یونیورسٹیز میں پی ایچ ڈی ہولڈز کو 25 ہزار روپے الائونس دیا جارہا ہے اور سرکاری پی ایچ ڈی ہولڈز کو 10 ہزار روپے ماہانہ دیا جا رہا ہے۔ درخواست گزار نے اپنی دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سندھ پالیسی کے تحت پی ایچ ڈی ہولڈز کو 25ہزار روپے پی ایچ ڈی الائونس25ہزار روپے دیا جارہا ہے جبکہ اس کو پی ایچ ڈی الائونس 10ہزار روپے دیا جارہا ہے جوکہ دستور پاکستان کے آرٹیکل 25کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔لہذا استدعا ہے کہ پی ایچ ڈی ہولڈز کو ماہانہ 25 ہزار روپے پی ایچ ڈی الائونس دینے کی ہدایت کی جائے

No comments:

Post a Comment

وزیر اعظم نے ایف آئی اے میں ایک ہزار بھرتیوں کی منظوری دیدی ہے

  وزیر اعظم نے ایف آئی اے میں ایک ہزار بھرتیوں کی منظوری دیدی ہے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ایک ماہ قبل سمری وزارت داخلہ سے ...