Friday 21 May 2021

حکومت نے 2021۔22 کا بجٹ 11 جون کو پیش کرنے گا فیصلہ کیا ہے ۔جس میں سندھ ،بلوچستان ،


( مہتاب حیدر ) حکومت نے 2021۔22 کا بجٹ 11 جون کو پیش کرنے گا فیصلہ کیا ہے ۔جس میں سندھ ،بلوچستان ، گلگت و بلتستان اور کراچی کے دیہی علاقوں خصوصی ترقیاتی پروگرام شامل ہوں گے ۔جس کے لئے بجٹ میں 100 ارب روپے مختص کئے جا نے کا امکان ہے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق آئندہ اقتصادی سروے بجٹ سے ایک دن قبل دس جون کو پیش کیا جائے گا ۔ رخصت ہو نے والے مالی سال میں شرح نمو کا تناسب 3.94 فیصد رہا ۔حکومت نے سالانہ ترقیاتی پروگرام ( پی ایس ڈی پی ) کو 800 ارب سے بڑھا کر 900 ارب روپے کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اب سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی ( اے پی سی سی ) کا اجلاس 26 مئی کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں میکرو اکنامک فریم ورک اور آئندہ بجٹ میں پی ایس ڈی پی کے فنڈز کی سفارش کی جائے گا ۔توقع ہے کہ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس وزیر اعظم عمران کی زیر صدارت جون کے پہلے ہفتے میں ہو گا تاہم اب تک شیڈول کو حتمی شکلنہیں دی گئی ہے ۔ وزارت خزانہ بھی جون کے پہلے ہفتے ہی میں آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوول مشاورت کرے گی جس میں آئی ایم ایفم حکام پر مالی گنجائش فراہم کرتے ہوئے بجٹ خسارے کا شرح نمو سے تناسب 6 سے 0.5 فیصد بڑھا کر 6.5 فیصد کر نے پر زور دیا جائے گا جس سے 262 ارب روپے کی اضافی گنجائش نکلے گی

No comments:

Post a Comment

وزیر اعظم نے ایف آئی اے میں ایک ہزار بھرتیوں کی منظوری دیدی ہے

  وزیر اعظم نے ایف آئی اے میں ایک ہزار بھرتیوں کی منظوری دیدی ہے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ایک ماہ قبل سمری وزارت داخلہ سے ...